ملتان سلطانز کے خلاف کچھ مختلف پرفارم کرکے دکھائیں گے۔ شان مسعود

231
Shaun Masood
Shaun Masood

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کے خلاف کل کے میچ میں ان شاءاللہ کچھ مختلف مثبت پرفارم کرکے دکھائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پری میچ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ شان مسعود نے مزید کہاکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ذہین کھلاڑی اور کپتان ہیں۔انہوں نے کہاکہ اب میری وفاداریاں کراچی کنگز کیلئے ہیں۔

شان مسعود نے کنگز سکواڈ میں پہلی بار شامل ملتان کے آل راو¿نڈر عرفات منہاس اور کراچی سے سعد بیگ کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل دیکھ کر ان دونوں کا ڈیبیو بھی کروایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اوور سیز اور پاکستان سے تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ینگ کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل سٹار بننے کا چانس ملنا چاہیئے۔