ملتان ضلعی انتظامیہ نے پی ایس ایل کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے

105
PSL 2024
PSL 2024

ملتان۔ 17 فروری (اے پی پی):ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 9 کے رنگا رنگ میلے کاآغاز(کل )ہوگا جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے روٹس کی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کا نظام چیک کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ ٹکٹوں کی ریکارڈ فروخت کے پیش نظر ٹریفک اور انٹری پوائنٹس پر مثالی انتظامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کنٹرول روم میں پولیس اور ضلعی محکموں کے نمائندگان 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سٹیڈیم اور روٹس پر فرائض سر انجام دینگے۔

اس کے علاوہ جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی شکایت پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ سٹیڈیم میں کسی بھی سیاسی یا غیر اخلاقی حرکت پر قانون حرکت میں آئے گا۔بعدازاں کنٹرول روم کے فوکل پرسن ایس این اے محمد آصف نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔