- Advertisement -
ملتان۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق ملتان میں گذشتہ روز آشوب چشم کے 131 نئے مریض سامنے آئے۔جبکہ رواں سال آشوب چشم کے کل 18660 مریض رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل 4 لاکھ 26 ہزار 420 مریض رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدائت کر دی ہے۔
- Advertisement -
آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔یہ مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھہک ہو جاتا ہے۔شہری آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں ‘ دھوپ’ دھویں اور گردو غبار سے خود کو محفوظ رکھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=399029
- Advertisement -