- Advertisement -
ملتان ۔ 04 اگست (اے پی پی):ملتان میں اتوار کی سہ پہر بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کے احکامات پر تمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیوریج ڈویژنوں کی ٹیمیں،مشینری ایمرجنسی ریلیف کیمپ میں موجود ہیں۔تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو بھی فل کیپسٹی پر چلانے کا حکم جاری کیا ہے۔
- Advertisement -
انڈر پاس اور کلکٹنگ ٹینکس کی تصاویری رپورٹ طلب کی ہے، پونڈگ ایریا سے نکاسی آب کیلئے ایس او پی پر عمل کیا جائے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490588
- Advertisement -