29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ہائی الرٹ جاری ،...

ملتان میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ہائی الرٹ جاری ، عملہ کو ہنگامی بنیادوں پر پانی کی نکاسی کی ہدایات

- Advertisement -

ملتان ۔ 18 جولائی (اے پی پی):کمشنر و ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان مریم خان کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے ملتان میں جمعرات کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ہائی الرٹ جاری کردیا ۔

تمام سیوریج، ڈسپوزل سٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں پانی کی نکاسی کے لئے طلب کیا گیا اور تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ،انڈر پاس کے علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ اس دوران انہوں نے نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر جمع پانی کو سکر مشینوں کے ذریعے نکالنے ، تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل سٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی ڈائریکٹر ورکس نے اس دوران ایم ڈی واساکو بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی ۔

رپورٹ کے مطابق پرانا شجاع آباد روڈ ڈسپوزل اسٹیشن پر 2 ملی میٹر،چونگی نمبر 09 ڈسپوزل اسٹیشن پر 2 0ملی میٹر جبکہ کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

ایم ڈی واسا نے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی مشینری کے ہمراہ فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیش گوئی کے باعث الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=485465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں