ملتان۔ 15 ستمبر (اے پی پی):میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے آٹھویں روز215صارفین کو پونے2کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیا۔آپریشن کے دوران82مقدمات درج کرواکر 7بجلی چوروں کو گرفتار کروایاگیا میپکوترجمان کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 13اضلاع میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آپریشن کیاجارہاہے۔
ڈائریکٹر کمرشل میپکو ریجن اسد حمادکے مطابق میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران اب تک2363 صارفین کو مجموعی طورپر 16کروڑ40لاکھ روپے جرمانہ عائدکیاگیاجبکہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے 54بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کیاگیا۔ان بجلی چوروں کے خلاف مجموعی طورپر 1764مقدمات مختلف پولیس اسٹیشنوں درج کروائے گئے۔پولیس نے مزید بجلی چوروں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ۔