- Advertisement -
ملتان۔ 30 مارچ (اے پی پی):ملتان میں دو ویگنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے ۔ اتوار کو ریسکیو ترجمان کے مطابق ملتان سے روڈ ایکسیڈنٹ کی کال موصول ہوئی ۔کالر کے مطابق مزدا ڈالا اور شہزور کے درمیان تصادم ہوا ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں ۔قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں۔ موقع پر موجود لوگوں کے مطابق 9 زخمی افراد میں سے ایک شخص شدید زخمی ہے۔مقامی پولیس کی موجودگی میں ریسکیو اہلکاروں نے پانچ افراد کو فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ چار کو موقع پر فوری طبی امداد دی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577431
- Advertisement -