ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 313افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

129
ایبٹ آباد ، موٹر سائیکل حادثے میں 2 بچے زخمی

ملتان۔ 14 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 337ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر313افرادکوریسکیوکیاگیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں ملتان شہر میں 320 ، شجاع آباد میں9اور جلال پور پیر والا میں 8ایمرجنسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد84ہے،ملتان شہر میں 80 شجاع آباد ایک اور جلال پور پیروالا میں 3 حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 211میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 200شجاع آباد میں 7 جلال پور پیر والا میں4میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔9کرائم اور21متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 313افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 296 ، شجاع آباد میں9اور جلال پور پیر والا میں 8 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔