ملتان۔ 27 جنوری (اے پی پی):ریسکیو 1122 کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 251ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر238 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملتان شہر میں 241، شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پور پیر والا میں دو ایمرجینسیز پیش آئیں،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد56ہے
،ملتان شہرمیں 54 اور شجاع آباد میں دو حادثات پیش آئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں 170میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہرمیں 164،شجاع آباد میں پانچ اورجلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔پانچ کرائم اور13متفرق ایمرجینسیزپر ریسکیو کیا گیا۔
مجموعی طور پر 238افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 225،شجاع آباد میں نو اور جلال پور پیر والا میں چار افراد کو ریسکیو کیا گیا۔