ملتان میں ریسکیو 1122 نے گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 283افراد کوریسکیو کیا،ترجمان

145
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ملتان۔ 01 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122ملتان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں 294ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر 283 افرادکوریسکیوکیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں ملتان شہر میں 286 جبکہ شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں چار،چار ایمرجینسیز پیش آئیں ،جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد56ہے،ملتان شہر میں 52 جبکہ شجاع آباد اورجلال پور پیر والا میں چار،چارٹریفک حادثات پیش آئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں 194میڈیکل ایمرجنسیز میں مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں 192 ،شجاع آباد میں ایک اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی7کرائم اور21متفرق ایمرجینسیز پر ریسکیو کیا گیا۔مجموعی طور پر 283افراد کو ریسکیو کیا گیا ،جن میں ملتان شہر میں 276،شجاع آباد میں5اور جلال پور پیر والا میں2افراد کو ریسکیو کیا گیا۔