ملتان۔ 16 نومبر (اے پی پی):ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں324ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر307 افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو1122کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں311،شجاع آباد میں10اورجلال پورپیروالامیں تین ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد77ہے،ملتان شہر میں74،شجاع آبادمیں دو جلال پور پیر والا میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا
۔ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھر میں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ملتان شہر میں191،شجاع آباد میں پانچ اور جلال پور پیر والا میں ایک میڈیکل ایمرجینسی اٹینڈ کی گئی۔17کرائم اور23متفرق ایمرجینسیزپرریسکیوکیا گیا۔ضلع بھر میں مجموعی طور پر307افرادکو ریسکیو کیا گیا،ملتان شہر میں296،شجاع آباد میں 11 اورجلال پور پیر والا میں تین افراد کوریسکیوکیاگیا۔