26 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںملتان میں زرعی ادویات بنانے والی جعلی فیکٹری پرچھاپہ،3 لاکھ روپے سےزائد...

ملتان میں زرعی ادویات بنانے والی جعلی فیکٹری پرچھاپہ،3 لاکھ روپے سےزائد مالیت کی جعلی زہریں برآمد، ملزم گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 16 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ نےملتان میں جعلی فیکٹری پر چھاپہ مارکر3 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جعلی زہریں برآمدکرکے ایک ملزم کوموقع سے گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ الیاس رضا کلاچی کی سربراہی میں پیسٹی سائیڈز انسپکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف نے بی سی جی چوک محلہ پیر بخاری ملتان میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

مذکورہ مکان میں غیر قانونی طریقے سے جعلی زہریں تیار و پیک کی جارہی تھیں۔ کامیاب چھاپہ کے نتیجہ میں 103 کلو گرام جعلی زرعی زہریں برآمد کرلیں۔ موقع سے پکڑی گئی جعلی زہروں کی مالیت 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ پولیس پارٹی کے ذریعے موقع سے فیکٹری ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ مختلف کمپنیوں کے نام سے پرنٹ شدہ زرعی زہروں کے لیبل، خالی بوتلیں، پیک شدہ بوتلیں برآمد کرلیں۔

- Advertisement -

ملزم زرعی زہریں مکس کرکے مختلف کمپنیوں کے لیبل لگاکر مارکیٹ میں فروخت کررہا تھا۔ پیسٹی سائیڈ انسپکٹرڈاکٹر عبدالرؤف نے تمام تر زرعی زہروں و دیگر میٹریل کو قبضہ میں لے کر بطور مال مقدمہ حوالہ پولیس کردیا۔ ملزم محمد اشرف کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کردیا ہے۔ موقع پرزرعی زہروں کے نمونہ جات حا صل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوادئیے گئے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی سربراہی میں محکمہ زراعت زرعی مداخل میں ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536716

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں