ملتان میں سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری

91
Smog

ملتان۔ 10 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا سموگ کے تدارک کیلئے بھرپور کریک ڈاون جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلہ میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے جمعہ کے روززگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے دس سے زائد بھٹوں کو سربمہر کیا،

شجاع آباد میں چار اورتحصیل صدر میں چھ بھٹوں کو پانی ڈال کر بند کیا گیا،مقدمات درج کر کے بھٹہ مالکان اور لیبر کو موقع سے گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا ہے کہ مذکورہ بھٹوں میں ریسکیو ٹیم کی مدد سے پانی ڈال کر مکمل طور پر جلائی کے عمل کو بند کیا گیا

،زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں کو چلانے پر موقع پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا ہے سموگ کی حالیہ لہر میں بھٹوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔