30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںملتان میں شہری کی ریل گاڑی کے سامنے آ کر خود کشی

ملتان میں شہری کی ریل گاڑی کے سامنے آ کر خود کشی

- Advertisement -

ملتان۔ 19 مارچ (اے پی پی):ملتان میں ریل گاڑی کے سامنے آ کر ایک نامعلوم شخص نے خود کشی کر لی۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک واقعہ بدھ کے روز پیراں غائب ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر پیش آیا،جس میں ملتان سے خانیوال کی طرف جانے والی ہزارہ ایکسپریس کے سامنے آ کر ایک نامعلوم شخص نے خود کشی کر لی۔

ریسکیو اہلکاروں اور متعلقہ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کے بعد لاش کونشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دیا۔لاش کی شناخت اور ورثا کی تلاش کیلئے مزید کارروائی جا ری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں