ملتان میں موسلا دھار بارش وقفے وقفے سے جاری

118
محکمہ موسمیات

ملتان ۔ 28 اگست (اے پی پی):ملتان میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ ملتان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے بدستور فیلڈ میں موجود ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے رات گئے اور بدھ کی علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ واسا مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کا رات بھر نکاسی آب آپریشن جاری رہا۔

وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا ہے۔ریکارڈ بارشوں کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واسا ڈسپوزل مکمل استعداد کار پر چلائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، تمام دستیاب مشینری و عملہ فیلڈ میں سرگرم ہے۔