ملتان۔ 12 جولائی (اے پی پی):ملتان میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔جمعہ کی سہہ پہر سے ملتان اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ وففے وقفے سے رات تک جاری رہا۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گرمی سے ستائے لوگوں نے موسم کا مزہ لینے کے لیے پارکوں کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آنے والی آندھی کی رفتار 64.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع ابرآلود، گردآلودہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.2 اورکم سے کم31.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 70فیصد اور شام پانچ بجے 77فیصد تھا۔بروز ہفتہ طلوع آفتاب صبح پانچ بجکر19منٹ پر اور غروب آفتاب شام سات بجکر 19منٹ پر ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=484196