ملتان میں ٹریفک حادثہ،6افراد جاں بحق،متعدد زخمی

118
traffic accident
traffic accident

ملتان۔ 16 فروری (اے پی پی):ملتان میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق افسوس ناک حادثہ ہفتہ کو رات گئے تھانہ شاہ شمس کے علاقہ بکرا منڈی اڈہ کے قریب حسن سوالی روڈ پر پیش آیا،جس میں تیز رفتار کار،ہائی روف اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 30سالہ احمد کمال ولد وجاہت حسین،58 سالہ زاہد صدیقی ولد عبدالغفور،40 سالہ حسیب اللہ،21 سالہ عادل ولد محمد اسلم اور دو نامعلوم افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیم اور متعلقہ پولیس نے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری موقع پر پہنچ گئیں،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر مزید علاج معالجہ کیلئے جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔متعلقہ پولیس نے موقع سے ضروری شواہد اکٹھے کر کے حادثہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔