ملتان میں پولیس ، پاک فوج اوررینجرزکا مشترکہ فلیگ مارچ

101
.

ملتان ۔26 اگست(اے پی پی)سٹی پولیس ملتان کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے پاک فوج اور رینجرز کے ہمراہ مشترکہ فلیگ مارچ ۔ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کروائے جا رہے ہیں۔شہر بھر کے اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی ہے اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں۔عوام سے اپیل کی گئی آپس میں محبت اور بھائی چارہ کاثبوت دیں اور تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور دیگر اداروں سے تعاون کریں مشکوک افراد اور مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 یا متعلقہ تھانے کو دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔کورونا صورتحال میں حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ایس پی سٹی جاوید خان کی سربراہی میںفلیگ مارچ پولیس لائنز ملتان سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔ ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، پاک فوج، رینجرز ، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے افسران فلیگ مارچ میں شامل ہوئے۔