ملتان میں پہلے جدید پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح پنجاب پولیس کو عوامی پولیس بنائیں گے،وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

244
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد
کاشتکاروں کو رعایتی نرخوں پر لیز رلینڈ لیولر یونٹس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی کا انعقاد

ملتان ۔14 مارچ (اے پی پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر خدمات ملیں گی اور یہی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکٹ ہاوس ملتان میں پہلے جدید پولیس موبائل خدمت مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے افتتاح کے بعد پولیس موبائل خدمت مرکز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی پنجاب نے پولیس موبائل خدمت مرکز سے اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کرائی۔پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو 12 خدمات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پولیس موبائل خدمت مرکز کا جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان میں افتتاح کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس موبائل خدمت مرکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اوردیگر خدمات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پولیس موبائل خدمت مرکز پر جرائم کی اطلاع دی جا سکے گی اوریہاںسے ایف آئی آر کی کاپی بھی دستیاب ہو گی۔انہوں نے مزید کہاکہ موبائل خدمت مرکز سے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانونی رہنمائی بھی مل سکے گی۔انہوں نے کہاکہ پولیس میں اصلاحات کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس موبائل خدمت مرکز اہم مقامات پر شہریوں کو خدمات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پولیس موبائل خدمت مرکز ہماری حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے شہریوں کو بے پناہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ اس مرکز کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھائیں گے۔عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب پولیس کو عوامی پولیس بنائیں گے۔اس موقع پر آر پی او ملتان نے وزیراعلیٰ کو پولیس موبائل خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔