ملتان میں ڈینگی کی صورتحال، 24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں 5 مشتبہ اور 3 کنفرم ڈینگی کے مریض زیرِ علاج

109
ملتان میں ڈینگی کی صورتحال، 24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں 5 مشتبہ اور 3 کنفرم ڈینگی کے مریض زیرِ علاج

ملتان۔ 03 نومبر (اے پی پی):نشتر ہسپتال ملتان میں گذشتہ24گھنٹوں کے دوران 3 کنفرم اور 5 مشتبہ ڈینگی کے مریض سامنے آئے۔جو آئسولیشن وارڈ میں زیرِعلاج ہیں۔ترجمان کے مطابق کسی بھی ایمرجنسی میں مریضوں کی سہولت کےلئے 40 بستروں پرمشتمل ایک علیحدہ وارڈ بنایا گیاہے۔

جس میں صرف ڈینگی کے مریضوں کو رکھا گیا ہے۔انچارج ڈینگی کنٹرول ملتان ڈویژن ڈاکٹرعطاء الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کےلئے بھرپوراقدامات کئے جا رہے ہیں۔جس کے باعث صورتحال کنٹرول میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں گھروں،ہوٹلوں ،پارکس و دیگراہم جگہوں پرڈینگی لاروے کو ختم کرنے کےلئے سپرے کئے جارہے ہیں۔علاوہ ازیں ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے پر ریسٹوران اور بیکریز کو موقع پرجرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرعطاء الرحمن نےعوام سے اپیل کی کہ ڈینگی بخارکی علامات میں جسم اور ہڈیوں کا درد،بخار اورفلوشامل ہے۔اس صورت حال میں فوراً اپنے قریبی معالج یا ہسپتال میں رابطہ کریں۔