ملتان۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):ملتان میں ایک روز میں ڈینگی کے 4 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال ملتان میں مجموعی کیسز کی تعداد 720 ہو گئی ہے۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے مجموعی طور پر 129 مریض زیرعلاج ہیں۔ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 6735 کیس رپورٹ ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں سپرے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نےشہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔شہری ڈینگی بخار کے علاج ،معلومات ،یا کسی بھی قسم کی شکایات کےلئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401654