ملتان میں ڈینگی کے 6 نئےمریضوں کی تصدیق،کل 637 کیس رپورٹ

119
ملتان میں ڈینگی کی صورتحال، 24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں 5 مشتبہ اور 3 کنفرم ڈینگی کے مریض زیرِ علاج

ملتان۔ 10 اکتوبر (اے پی پی):سیکریٹری صحت پنجاب علی جان خان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملتان میں 6 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ مظفرگڑھ میں 3 ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ایک یک ڈینگی مریض سا منے آیا ہے۔

رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 637 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 5717 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 100 مریض زیر علاج ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں ملکر سپرے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی کئے جا رہے ہیں۔سیکریٹری صحت نے مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔