34.9 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان میں کباڑ کی دکان میں آتشزدگی،سامان جل گیا

ملتان میں کباڑ کی دکان میں آتشزدگی،سامان جل گیا

- Advertisement -

ملتان۔ 20 مئی (اے پی پی):کباڑ کی دکان میں آتشزدگی سے سامان جل گیا۔ ریسکیوکے کنٹرول روم کو حق مارکیٹ وہاڑی چوک سے آگ لگنے کی کال موصول ہوئی ۔کالر کے مطابق کباڑ کی دکان میں آگ لگی ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے ۔

قریبی سٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ نامعلوم وجوہات پر کباڑ کی دکان میں آگ لگی ۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹہ 15 منٹ کی فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599278

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں