ملتان۔ 22 جنوری (اے پی پی):ملتان میں16 سالہ نوجوان نے ریل گاڑی کے سامنے آ کر اپنی زندگی لے لی۔ریسکیو1122 کے مطابق افسوس ناک واقعہ بدھ کے روزشیر شاہ روڈ پر مل پھاٹک ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔جس میں 16 سالہ معاویہ ولد اختر نے ریل گاڑی کے سامنے آ کر خود کشی کر لی۔
خود کشی کرنے والے نوجوان کی جیب سے ایک پر چی برآمد ہوئی،جس پر لکھا ہوا تھا کہ گھر والے اس سے ناراض تھے اور بات نہیں کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ خود کشی کر رہا ہوں۔متعلقہ پولیس وقوعہ کی اطلاع پر فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔