ملتان: واسا کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن ، 195 کنکشن منقطع،60 لاکھ روپے کی وصولی

114
عید ایام میں شکایات کے ازالے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی،ایم ڈی واسا

ملتان۔ 28 نومبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس سلسلے میں تمام ریکوری افسران کو ڈیفالٹرز کیخلاف بھرپور کارروائی کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ڈسکنکشن مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں افسران کو غیر قانونی کنکشنز کا کھوج لگانے کا بھی ٹاسک دیا گیا۔ گزشتہ روز کارکردگی کے جائزہ اجلاس کے دوران تمام سرکل انچارجز نے نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی رپورٹ پیش کی

،جس میں ڈیفالٹرز سے 60 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی ، 195 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کی تفصیل بیان کی گئی ۔اجلاس میں تمام ریکوری افسران کو رواں مہینے زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔