ملتان۔ 22 نومبر (اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کے دربار شریف پر میگا صفائی آپریشن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے عملہ نے عرس کے آخری روز دربار شریف کے احاطہ اور لنگر خانوں اور گذرگاہوں سمیت زائرین کیمپس میں خصوصی صفائی ستھرائی کی۔
زائرین کی خدمت کیلئے کیمپ بھی قائم کیا گیا تھا۔ سی ای او ملتان ویسٹ میجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ صفائی عملے نے دو شفٹوں میں عرس تقریبات پرصفائی آپریشن جاری رکھا،زائرین کی رہائش گاہوں سمیت مخلتف مقامات پر بھاری مشینری سے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات کو صاف کیا گیا۔