ملتان۔ 30 اپریل (اے پی پی):ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا۔اس سلسلے میں جلالپور پیر والا میں آگاہی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر سیمینارز اور آگاہی ریلیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والہ ذوالفقار خان نے آگاہی سیمینار اور واک کی قیادت کی۔ایم پی اے ملک لعل محمد جوئیہ اور سول سوسائٹی و ضلعی افسران نے بھی سیمینار میں شرکت کی ۔ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے اس موقع پر کہاکہ جلالپور پیر والہ میں صفائی مان یٹرننگ کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
ڈویژن بھرمیں صفائی کا مثالی نظام متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ کولیکشن میں اضافہ کرکے روزانہ کوڑا کرکٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590458