16.6 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے...

ملتان پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا

- Advertisement -

ملتان۔ 22 مارچ (اے پی پی):ملتان کے تھانہ قادر پور راں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیوروں سے غیر قانونی اڈا ٹیکس وصول کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ضمیر عرف ضمیرا اور آصف عرف ساقی رکشہ اسٹینڈ قادرپورراں میں رکشہ ڈرائیوروں سے زبردستی اڈا ٹیکس کے نام پر بھتہ وصول کرتا ہے۔

جس پر ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں محمد علی یزدانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد حسین خان اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا اور ضمیر عرف ضمیرا کو گرفتار کر لیا جبکہ آصف عرف ساقی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم ضمیر عرف ضمیرا سے بھتہ کے طور پر وصول کی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ ناصر عرف پھنا نے اسے اڈا ٹیکس وصول کرنے کے لیے مقرر کیا تھا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575347

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں