ملتان۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ملتان تھانہ قادرپورراں پولیس نے پل برکت آباد کے علاقہ میں محمد حسن نامی شہری کے قتل میں ملوث ملزم عبدالطیف کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق 16 اگست 2024ء کو دلدار احمد ولد عنایت اللہ نے پولیس تھانہ قادر پور راں کو اطلاع دی تھی کہ ملزم عبدالطیف نے اس کے بھائی مقتول محمد حسن کو سر پر کلہاڑی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس نےوقوعہ کا مقدمہ نمبر 1223/24 بجرم 302 درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کی۔ایس ایچ او تھانہ قادرپورراں محمد رمضان گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزم عبدالطیف نے اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ مقتول سے تلخ کلامی ہوئی جس پر طیش میں آکر اس نے مقتول محمد حسن کو سر میں کلہاڑی مار کر شدید زخمی کیاجو بعد میں نشتر ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔