ملتان پولیس کی بڑی کارروائی، شراب برآمد،ملزم گرفتار

100
ملتان پولیس کی بڑی کارروائی، شراب برآمد،ملزم گرفتار

ملتان۔ 22 مارچ (اے پی پی):پولیس تھانہ ممتاز آباد نے عیدالفطر پر شراب سپلائی کی کوشش ناکام کر کے ملزم تصور کلہوڑا سے 72 ولائتی بوتلوں سمیت 450 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔

ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد اظہر عباس گل نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نعیم اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کیا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ اسے یہ شراب عید کے موقع پر سپلائی کرنا تھی ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔