ملتان۔ 09 جون (اے پی پی):ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران14منشیات فروشوں،پانچ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں،پانچ قمار بازوں،آٹھ غیر قانونی گیس ریفلنگ،پانچ اشتہاری مجرمان،تین رہائی یافتہ عادی ملزمان اور چارعدالتی مفروران سمیت 44 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کےقبضہ سے130 لیٹر شراب،دو کلو گرام سے زائدچرس،پانچ کلوگرام بھنگ،20گرام آئس،پانچ غیر قانونی 30 بور پستول معہ گولیاں اورہزاروں روپے زر جواء برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق اتوار کے روزپولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم قاسم کو گرفتار کرکے1040 گرام چرس،پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم شاہد سے 100گرام چرس، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شعیب اور ملزم دانیال سے پانچ ،پانچ لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم کاشف سے پانچ کلو گرام بھنگ
،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم شبیر سے 1035 گرام چرس،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رمضان سے15لیٹر شراب،پولیس تھانہ بہاؤ الدین زکریا نے ملزم عدنان سے 20 گرام آئس،پولیس تھانہ مخدوم رشید نےملزم تنویر سے20 لیٹر شراب،ملزم عرفان سے20 لیٹر شراب،ملزم آصف سے10لیٹر شراب،ملزم اشرف سے 20 لیٹر شراب، ملزم امین سے20 لیٹر شراب اور ملزم قاسم سے15 لیٹر شراب برآمد کی۔
پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم امجد کو گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نےملزم شہباز سے ایک پستول،ملزم رضا سے ایک پستول معہ گولیاں،پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم محمد ارشد سے ایک پستول اور پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم کاشف سے پستول معہ گولیاں برآمد کیں۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے تین قمار باز ملزمان اور پولیس تھانہ بستی ملوک نے دو قمار باز ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے زر جواء برآمد کیا۔
غیر قانونی گیس ریفلنگ پر پولیس تھانہ کینٹ نے چار ملزمان اور پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ایک ملزم،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ایک ملزم اور پولیس تھانہ گلگشت نے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات کی حدود سے پانچ اشتہاری مجرمان،تین عدالتی مفروران اورچار رہائی یافتہ عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔مزکورہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔