ملتان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 01 منشیات فروش گرفتار

359
Drug smugglers
Drug smugglers

ملتان۔ 25 دسمبر (اے پی پی):ملتان پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے 1300گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بوہڑ گیٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ مدثر حسین شاہ نے سب انسپکٹر عبدالرحمن اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے چرس برآمد کی۔