26 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںملتان پولیس کی کارروائی،اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

ملتان پولیس کی کارروائی،اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتار

- Advertisement -

ملتان۔ 18 جون (اے پی پی):ملتان تھانہ پاک گیٹ پولیس نے کارروائی کرکے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری کوگر فتار کرلیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ پاک گیٹ پولیس نے بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم شہزاد عرف ندا بلوچ کو گرفتار کر لیا۔

مذکورہ ملزم محمد داؤد ولد وسیم نامی شہری کو پستول کے فائر سے زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا،وجہ عناد یہ تھی کہ شہری محمد داؤد اور ملزم شہزاد کی موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے پر تکرار ہوئی تھی۔پولیس ٹیم نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

- Advertisement -

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں