ملتان پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں آتش بازی کاسامان برآمد، ملزم گرفتار

130

ملتان۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ملتان پولیس نے کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملتان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے محلہ اشرف آباد باوا صفرا میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم سبطین کو گرفتار کر کے بھاری مقدارمیں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا،ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ آتش بازی کا سامان مختلف دکانوں پر فروخت کرتا ہے۔

اس موقع پر ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے اورآتش بازی کے باعث کسی بھی قسم کا جانی نقصان ناقابل برداشت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آتش گیر مواد اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہر میں امن و امان کو برقراررکھا جا سکے۔ایس پی سٹی نےعوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں۔