ملتان۔ 11 اگست (اے پی پی):ملتان پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت چارمنشیات فروش ملزمان کو گرفتارکرکے لاکھوں روپے مالیت کی36 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ترجمان پولیس کے مطابق پیرکے روزمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران تھانہ سیتل ماڑی پولیس نےمنشیات فروش ملزمان محمد نوید اورآسیہ طارق کوگرفتارکرکےان کے قبضہ سے24 کلوگرام چرس،تھانہ قطب پورپولیس نے منشیات فروش ملزم محمد ولید کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 کلوگرام چرس جبکہ تھانہ قطب پورپولیس نےمنشیات فروش ملزم عاقب ریاض کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے دوکلو گرام چرس کی برآمدگی کی۔
گرفتارملزمان کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کےمزید تفتیش کی جا رہی ہے۔سی پی اوملتان صادق علی ڈوگرنے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرتی زہرپھیلا رہے ہیں اوران کے خلاف کارروائیاں پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تب تک جاری رہے گا جب تک اس لعنت کوجڑسے ختم نہیں کیا جاتا۔علاوہ ازیں تھانہ کپ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم محمد جاوید عرف جیدی کو گرفتار کرکےاس کے قبضہ سےبھاری مقدارمیں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔