ملتان۔ 27 دسمبر (اے پی پی):ملتان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون اختر بیگم کو گرفتار کر کے 2 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی ۔
گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔ایس پی سٹی ڈویژن حسن رضا کھاکھی کی زیر نگرانی اے ایس پی نیو ملتان انعم تجمل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم محمد سرفراز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کے چرس برآمد کر لی ۔