ملتان۔ 11 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ نیو ملتان پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے دو کلو گرام سے زائد چرس اور 11 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نیو ملتان صابر علی قریشی نےٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران ملزمان عرفان ، اکرم علی اور عابد کو گرفتار کرکے دو کلوگرام سے زائد چرس اور 11 کلو گرام بھنگ برآمد کر لی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔