ملتان پولیس کی کارروائی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار

141
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

ملتان۔ 27 اپریل (اے پی پی):ملتان پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان کو گرفتا رکر کے 30لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد رانا محمد آصف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جعفر کھوکھر گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے20 لاکھ روپے مالیت کی چوری کی 13 موٹر سائیکلیں

،ارسلان عرف بلا گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے750000 روپے مالیت کے موبائل فونز و نقدی اور مبین ڈوگر گینگ کے ایک ملزم کو گرفتار کر ک370000سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری اور راہ زنی کے 30 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔