ملتان۔ 10 جولائی (اے پی پی):ملتان پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ نے جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 03 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ دوران کارروائی جواء پر لگی 3500 سے زائد کی رقم اور ڈیگر زر برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بوہڑ گیٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ علی گیلانی نے سب انسپکٹر عبدالرحمٰن اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔