ملتان۔ 25 اپریل (اے پی پی):ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات مقدمے میں مجرم کو پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا سنا کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمات کے فیصلہ سنایا ۔
معززعدالت جرم ثابت ہونے پر مجرم شہزاد کو پانچ سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے اپنے حکم میں قرار دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تومجرم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی۔سال 2024ء میں تھانہ پاک گیٹ پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 550 گرام چرس برآمد کی تھی۔
پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پرعدالت نے مجرم شہزاد کو پانچ سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587877