ملجم جنگی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی، مریم اورنگزیب

181

اسلام آباد۔25نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے مشترکہ طور پر پی این ایس خیبر جہاز کی رونمائی کی۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملجم جنگی جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔