ملزم کو سنے بغیر اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، احتساب کا عمل اسی طرح چلنا چاہیے ، وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس اے آر کارنیلئس ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ قانون کے علمبردار تھے، ملزم کو سنے بغیر اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، احتساب کا عمل اسی طرح چلنا چاہیے ، حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جس سے قانون ا …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جسٹس اے آر کارنیلئس ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہونے کے ساتھ قانون کے علمبردار تھے، ملزم کو سنے بغیر اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا سکتا ہے، احتساب کا عمل اسی طرح چلنا چاہیے ، حکومت ہر وہ اقدام کرے گی جس سے قانون ا نصاف کی سر بلندی ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیزکے زیر اہتمام ”جسٹس اے آر کارنیلئس کی پاکستان کے نظام عدل میں خدمات اور کارہائے نمایاں”کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر راجہ ظفرالحق، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز،سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔