ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب ادا کر دی گئی

70

اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ جمعرات کو بہارہ کہو اسلام آباد کے قریب بوباری میں ادا کر دی گئی۔ وہ بلوچستان کے علاقہ کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائی کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، سینئر سول و فوجی افسران، جوانوں اور شہید کے رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کرنل سہیل عابد شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔