ملکہ الزبتھ دوم آمدہ اتوار کے روز 70 سال تک تخت پر براجمان پہلی برطانوی ملکہ بن جائیں گی

122
ملکہ الزبتھ دوم آمدہ اتوار کے روز 70 سال تک تخت پر براجمان پہلی برطانوی ملکہ بن جائیں گی

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم آمدہ اتوار کے روز 70 سال تک تخت پر براجمان پہلی برطانوی ملکہ بن جائیں گی تاہم کورونا وبا کے باعث اس ہفتے کے آخر میں اس سلسلے میں بہت کم دھوم دھام دیکھی جائے گی، کیونکہ 95 سالہ ملکہ الزبتھ اسی روز اپنےوالد کی وفات کی برسی کو نجی طور پر مناتی ہیں۔

ملکہ کے طور تخت نشیں ہونے کا ان کا ریکارڈ توڑ دور اس وقت شروع ہوا جب وہ 25 سال کی تھیں اور اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ کینیا کے ایک دور دراز حصے میں چھٹیاں منا رہی تھیں کہ ان کے والد کے انتقال کی خبر آئی ۔رواں سال جون کے اوائل میں چار دن کی پلاٹنیم جوبلی تقریبات کی شروعات کا منصوبہ بنایا گیا ہے،

جس میں فوجی پریڈ ، میوزک کنسرٹ، سٹریٹ پارٹیاں، ایک بڑے پیمانے پر پکنک اور "پلاٹینم پڈنگ کا مقابلہ” شامل ہے۔اس موقع پر یادگاری سکہ بھی جاری کیا جائے گا ۔