پیرس۔ 18ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کے لیے عالمی رہنماوں کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کل (پیر 19 ستمبر کو )ادا کی جائیں گی ، ویسٹ منسٹر ایبی میں ہونے والی تقریب میں 2ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔
ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں امریکی صدر جو بائیڈن، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ، آسٹریلیا، کینیڈا، جمیکا کے رہنما اور جاپان کے شہنشاہ بھی شرکت کریں گے۔بیجنگ کی وزارت خارجہ کے ترجمان ما ننگ نے ایک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی دعوت پر صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے نائب صدر وانگ چیشان لندن میں ہونے والی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔