36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ وفات پا گئے

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ وفات پا گئے

- Advertisement -

لندن۔9اپریل (اے پی پی):ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔جمعہ کو بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق برطانیہ کی ملکہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ جمعہ کی صبح ونڈزر کاسل میں وفات پاگئے۔

شہزادہ فلپ نے شہزادی الزبتھ سے سنہ 1947 میں ان کے ملکہ بننے سے پانچ برس قبل شادی کی تھی اور یہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیر تک قائم رہنے والا شاہی جوڑا تھا۔

- Advertisement -

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہزادہ فلپ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ شہزادہ فلپ نوجوانوں کے لیے ایک مثال تھے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہی خاندان اور شہنشاہیت کو چلانے میں مدد دی ۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=247553

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں