29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے...

ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ، پی ٹی وی یکم سے 23 دسمبر تک روزانہ رات 11 بجے ملکہ ترنم نور جہاں کا ایک گانا نشر کرے گا، نگران وفاقی وزیر اطلاعات

- Advertisement -

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یکم دسمبر بروز جمعہ سے 23 دسمبر 2023 تک روزانہ 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے ملکہ ترنم نور جہاں کا ایک گانا نشر کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس” پر منگل کو اپنے ٹویٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں کو ہم سے بچھڑے 23 برس بیت گئے ہیں، ان کی 23 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ملکہ ترنم نور جہاں کی 23 ویں برسی پر یکم دسمبر بروز جمعہ سے 23 دسمبر تک ان کا ایک گانا روزانہ رات کو 23 ویں گھنٹے رات 11 بجے نشر کرے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414857

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں