ملکی برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ڈاکٹر مرتضیٰ مغل

90

اسلام آباد ۔07 مئی (اے پی پی) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے ملکی برآمدات، سرمایہ کاری اور ترسیلات زر میں اضافہ کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، فوری اقدامات سے ملکی مشکلات میں کمی کی جا سکتی ہے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے مالیاتی اداروں سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔