ملکی برآمدات میں جون کے دوران 8.12 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

106
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):ملکی برآمدات میں جون 2023 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 8.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے دوران ملکی مجموعی برآمدات کا حجم 027 679 ملین روپے رہا جبکہ گزشتہ ماہ مئی کے دوران برآمدات کا حجم 628037 تھا ۔ اس طرح ایک ماہ کے دوران برآمدات میں 8.12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔