اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) جولائی 2019ءکے دوران ملکی برآمدات میں 45.59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ جولائی 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 204 بلین روپے رہا جبکہ جولائی 2019ءکے دوران برآمدات کا حجم 297 بلین روپے تک بڑھ گیا۔اس طرح گزشتہ جولائی 2018ءکے مقابلہ میں جولائی 2019ءکے دوران ملکی برآمدات میں 93 بلین روپے یعنی 45.59 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔